کوہلو،مواصلات و تعمیرات کا ایکسین عرصہ درازسے غیر حاضر، محکمہ کلرک کے حوالے
کوہلو ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایکسین عرصہ دراز ضلع سے غائب ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں روڈ قولی نظروں سے اوجھل ہیں سڑکوں کی دیکھ بحال کے لیے کوئی عملہ موجود نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایکسین مواصلات و تعمیرات عرصہ دراز سے اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں محکمے کو ایک کلرک ہی چلا رہا ہے سڑکیں خستہ حالی کا شکار بنتے جا رہے ہیں کئی سالوں سے روڈ قولی دوربین سے ڈھونڈے سے بھی نہیں ملیں گے محکمہ کے ایک کلرک کے مطابق کئی روڈ قولیوں کے تنخواہیں بند کر دئیے گئے ہیں اور کئی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے لیکن ذرائعِ کا دعویٰ ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں ضلع بھر میں روڈ قولی تعینات ہیں لیکن چند ایک کا ذاتی بغض پر تنخواہیں بند کی ہیں باقی تمام روڈ قولی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن سڑکوں کو جھاڑیوں نے اپنے لپیٹ میں لے رکھے ہیں اور زیادہ تر سڑکوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار بن گئے ہیں کروڑوں روپے مالیت کے سڑکیں ضائع ہو چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ سے اپیل کی کہ فوری طور پر فرض میں غفلت برتنے والے ایکسین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر روڈ قولیوں کو سڑکوں کے دیکھ بھال کے لئے پابند بنائیے جائیں۔