الیکشن ٹربیونل نے حلقہ بی پی 32اور 43 کیخلاف دائر انتخابی عذارداریاں خارج کردیں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ بی پی 32سے منتخب میر صادق سنجرانی اور حلقہ پی بی 43سے منتخب میر لیاقت علی لہڑی کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذارداریاں خارج کردیں ۔ بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میںقائم الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 32سے بی اے پی کے رکن میر صادق سنجرانی کے خلاف جمعیت علماءاسلام کے امیدوار امان اللہ نوتیزئی کی جانب سے دائر کی گئی انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے عذرداری خارج کردی جبکہ جسٹس عبداللہ بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 43سے منتخب پیپلز پارٹی کے رکن میر لیاقت علی لہڑی کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار دودا خان شاہوانی کی جانب سے دائر کی گئی انتخابی عذرداری کی درخواست کوبھی خارج کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں