جیونی ، مائی گیروں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سے ملاقات ،غیر قانونی ٹرالرنگ کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ

جیونی (نمائندہ انتخاب)ــمائی گیر وفد نے اسسٹنٹ دائریکٹر کو سندھ سے آئے ہوئے غیر قانونی ٹرالرنگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ پیش کیا ــمائیگیروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے جب ہم نے ڈپارٹمنٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تو کچھ تک بہتری سی پیدا ہوئی تھی لیکن پھر بھی ٹرالرنگ کی یلغار کم نہیں ہوئی ہے اور سیکنڑوں کی تعداد میں ہمارے سمندری حدود کو روندتے چلے جارہے ہیں اس لے ہم فشریز ڈپارٹمنٹ سے مزید سخت اقدامات کی توقع کرتے ہیں کہ جب ہمارے چھوٹی کشتی کے مالکان شکار پر جائیں تو مطمئین ہوکر لوٹیں اور انکے جان و مال کا تحفظ ممکن ہوسکے کیونکہ سندھ کے ٹرالر بڑی بے دردی سے ہمارے سمندری حدود میں مچھلیوں کی نسل کو تباہ کررہے ہیں اب ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ بہت سے چھوٹی مچھلیوں کی نسل محدوم ہوگئی ہی انکے مسکن کو گجہ مافیا نے تباہ کئے ہیں ــاس موقع پر فشریز ڈپارٹمنٹ جیونی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونس قمبرانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سے ہم اپنے محدود وسائل سے گشتی ٹیم کو بھی بڑھایا ہے اور ان ٹرالرز مافیا کو ہماری حدود سے بھی پیچھے دھکیل دیا ہے اور ہم اپنی ٹیم کو مزید بہتر کررہے ہیں ایک بوٹ کی ریفیئر کی جارہی ہے جونہی تیار ہوکر آئے گی اس کو بھی گشت پر لگا دینگے ـ مائی گیروں کا کہنا تھا کہ ایک حد تک گزشتہ ہفتے بہتری کی امید پیدا ہوگئی تھی لیکن پھر بھی جسطرح ہونا چاہیے اسطرح کے اقدامات نہیں اٹھایا جارہا اگر بہتری پیدا کی گئی تو ہم مطمئن ہونگے اگر بہتری کے بجاے ہم دیکھتے کہ بدتری آئی ہے تو ہم مجبوراً سڑکوں پر نکلتے ہیں کیونکہ ہمارا زریعہ معاش جب تباہ ہوگی تو ہمارا پاس احتجاج کے سواء کوئی راستہ نہیں ہوگا ـ جس پر فشریز ڈپارٹمنٹ کے زمہ داران نے یقین دہانی کرائی کہ بہتری ہوگی ۔ــــ

اپنا تبصرہ بھیجیں