وکلا کی گمشدگی تشویش ناک ،انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں ،بی وائے سی

کوئٹہ(پ ر)ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل اور ایڈووکیٹ فدا دشتی کی جبری گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے۔ دونوں وکلاء کو گزشتہ رات کوئٹہ میں جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا۔بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور وکلاء سمیت کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے بلوچ نوجوان محفوظ نہیں ہیں۔ تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں کو بغیر کسی ایف آئی آر اور قانونی کارروائی کے زبردستی غائب کر کیا جا رہا ہے ۔ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف فوری طور پر آواز بلند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں