حب کا فیکٹری ورکر 51KGفلائی ویٹ نائٹ باکسنگ کا ٹائٹل جیت گیا
حب( نمائندہ انتخاب ) شوق اور ہمت کا کوئی ثانی نہیں حب کا فیکٹری ورکر پشاور51KGفلائی ویٹ نائٹ باکسنگ کا ٹائٹل جیت گیا،حب پہنچنے پر اسپورٹس سے وابستہ نوجوانوں اور اسپورٹس افسران نے شاندار استقبال کیاحب سے تعلق رکھنے والے باکسر میر حمزہ عباسی نے پشاور میں اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوالیا مدمقابل باکسر کو شکست دیکر ایس کے بی پروموشن فائٹ نائٹ پروفیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرکے ضلع حب ولسبیلہ کا نام روشن کرلیا ،باکسر حمزہ عباسی کے حب پہنچنے پر اسپورٹس آفیسر ضلع حب خدا بخش بلوچ سمیت مختلف کھیوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے انکا استقبال کیا اور کامیابی پر مبارک بادی اس موقع پر باکسر حمزہ عباسی کا کہنا تھا کہ ایس کے بی پروموشن فائٹ نائٹ پروفیشنل میںحصہ لیکر بلوچستان بلکہ ضلع حب ولسبیلہ کی نمائندگی کی اور مدمقابل باکسرسے مقابلہ کر کے انہیں شکست دیکر باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کر کے بلوچستان سمیت ضلع حب ولسبیلہ کام نام روشن کیا ہے جس پر انہیں فخر ہے انھوں نے کہاکہ انہیں باکسنگ کوچ نادر بلوچ اور اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ نے پشاور ایس کے بی پروموشن فائٹ نائٹ پروفیشنل باکسنگ میں حصہ لینے کیلئے کافی تعاون کیا اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی حمزہ عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان سمیت حب کی سیاسی وسماجی شخصیات انہیں سپورٹ کریں تاکہ وہ آگے بھی پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکیں دریں اثناء نوجوان باکسر میر حمزہ پشاور نائٹ فائٹ باکسنگ میں شاندار کامیابی پر گذشتہ روز اسپورٹس آفیسر خدا بخش بلوچ کے ہمراہ انہیں ڈپٹی کشنر حب نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی