اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا، اس حوالے سے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا۔ہر گرفتار رکن کا اپنا لاج اس کے لیے سب جیل ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں