ایکس اکاونٹ پوسٹ پر عمران خان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا اکاونٹ سے متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) نے کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکا?نٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،اس سلسلے میں سائبر کرائم کی 4رکنی ٹیم آج صبح 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لئے پہنچی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) کی ٹیم اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کے حوالے سے پوچھ گچھ کیلئے گئی تاہم سابق وزیر اعظم نے وکلا سے مشاورت کا بہانہ بنا کر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں