مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ دینے والے8ججز کی وضاحت جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججز کی جانب سے الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر فیصلہ پر عملدرآمد کے لیے وضاحت جاری کردی گئی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے،الیکشن کمیشن وضاحت درخواست عدالتی فیصلہ پر پر عمل در آمد کے راستہ میں رکاٹ ہے،الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں،الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا،الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا۔الیکشن کمیشن نے 41 ارکان سے متعلق وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نےدرخواست سے کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے،سپریم کورٹ کا 12 جولائی کافیصلہ واضح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں