وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا کا ججز کی مدت ملازمت بڑھانے میں تعاون سے صاف انکار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا، جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آئینی مسودہ آ جائے تو ہی سوچ بچار کر سکتے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ججز کی مدت ملازمت یا تعداد بڑھانے پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے جبکہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینے کا کہا۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پہلے صدر آصف علی زرداری اور پھر وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقاتیں کی تھیں اور آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔تاہم گزشتہ روز جے یو آئی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو واضح پیغام دیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قانون سازی میں نہ لیا جائے، جو رکن بھی آئینی ترامیم کا حصہ بنے گا اس کی رکنیت معطل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں