حکومت بلوچستان عوام کی معیار زندگی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ،شعیب نوشیروانی

کوئٹہ(یو این اے )وزیر خزانہ اور مائنز اینڈ منرلز بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان عوام کی معیار زندگی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے معاشرہ مثبت رویوں کے ساتھ ہی آگے بڑھ سکتی ہے ،منفی رویوں کے تدارک کیلئے بہترین تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ،شعوری تعلیم کیلئے معاشرے کے فرد کوآگے آکر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرشعیب نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان وپاکستان کا مستقبل نوجوانوں نے سنبھالناہے لیکن اس کیلئے نوجوانوں کو تیار ہوناچاہیے تاکہ وہ بھاری ذمہ داری حسن انداز سے نبھا سکے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام بلخصوص نوجوانوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ،ہمارے معاشرے کاایک بڑا حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے جب تک نوجوانوں کی معیار زندگی بہترنہ ہو تو ہمارا معاشرہ ادھورا رہ جائے گا ،انہوں نے کہاکہ معاشرے میں مثبت رویوں اور شعوری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ،شعوری تعلیم کے ذریعے مثبت رویوں کو فروغ دیاجاسکتاہے ،وزیراعلی بلوچستان صوبے بھر کے سکولز کو مکمل فعال بنانے کیلئے پرعزم ہے اس منصوبے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کیلئے مواقع میسر ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں