گڈانی میں کراچی سے چوری شدہ گاڑی اور ایرانی پیٹرول برآمد ،3 ملزمان گرفتار

گڈانی (یو این اے )گڈانی پولیس کی کارروائیاں، کراچی سے چوری شدہ گاڑی اور ایرانی پیٹرول برآمد کر لیاایس ایس پی حب کی ہدایت پہ اور ڈی ایس پی سرکل حب، امام یعقوب بلوچ کی زیرنگرانی، گڈانی پولیس کی گزشتہ رات بروقت کارروائی کراچی ناردرن بائی پاس سے ٹویوٹا کرولا رجسٹریشن نمبری BCA-436 گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی جو کہ گڈانی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ناکہ خو ڈی جی سمیٹ کے سامنے سے برآمد کرلی۔ اور تین ملزمان جن میں محمد سلیم ولد حاکم علی, محمد علی ولد ریاض علی اور راہو ولد امیش کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور کارروائی کیلئے اینٹی کار لفٹنگ سیل کراچی کے حوالے کیاگیا۔ 2.دوسری کارروائی میں ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 900 لیٹرز برآمد کرلیے۔برآمد شدہ ایرانی پیٹرول مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم انٹیلیجنس گڈانی کے حوالے کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں