کوئٹہ ،فیض آباد میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی فیض آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خالد حسین نامی شخص کو قتل کردیا ہے اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں