باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر راکٹ حملہ
باجوڑ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ متہ شاہ میں پولیس پوسٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق راکٹ حملے کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments