بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے، جس کے بعد مزید تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت فیصل خان جمالی سے محکمہ صحت کا قلمدان واپس لیکر بخت محمد کاکڑ کے حوالے کر دیا گیا۔ آج وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012 کے قاعدہ 3 کے تحت صوبائی وزیر صحت فیصل خان جمالی اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلیمنٹ بخت محمد کاکڑ سے محکموں کے قلمدان واپس لے لئے اور بخت محمد کاکڑ کو محکمہ صحت کا قلمدان تفویض کردیا، تاہم صوبائی وزیر فیصل خان جمالی کو تاحال کسی بھی محکمے کا قلمدان تفویض نہیں کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments