اسلام آباد، جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔مشتاق احمد خان سیو غزہ کمپین کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کررہے تھے، پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب کراچی میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ کے قتل کے خلاف ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔اسرائیلی حملے میں حسن نصراللّٰہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے خلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی۔مظاہرین کو ایم ٹی خان روڈ پر روک دیا گیا، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا تو پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی، پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔مظاہرین کے پتھراؤ سے متعدد صحافی زخمی ہوگئے، ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں