کراچی، 2 گروہوں کے مابین تصام ، 10 افراد زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے۔نیو کراچی میں جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق لڑائی کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو حکام نے طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں