پشتون قومی جرگہ جاری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دورہ ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی اظہار یکجہتی
خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ضلع خیبر میں امن جرگے کے مقام کا دورہ، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ضلع خیبر میں امن جرگے کے مقام کا دورہ کیا اور جرگے کے انعقاد کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی حکومت کے نمائندے، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر متعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو جرگے کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کی جانب سے انتظامیہ کو جرگے کے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جرگے کے شرکا کے لیے پانی، عارضی واش رومز، روشنی، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جرگے کے شرکا کیلئے فوری طور پر 5 ہزار کمبل فراہم کیے جائیں۔ وزیر اعلی کے گرد جمع ہوگئے۔اس موقع پر ملک میں قیام امن کیلئےدعا بھی کی گئی۔


