بلوچستان کے جگر گوشے لاپتہ، بارڈر پر تجارت بند،ساحل پر مافیااور وسائل پر غیر مقامی قابض ہیں، ہدایت الرحمان
کوئٹہ ( آئی این پی ) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان وسائل سے مالامال مگر نااہل حکمرانوں بدعنوانی کی وجہ سے بدترین مسائل کا شکار ہیں عوام پریشان ،نوجوان روزگار کیلئے ترس رہے ہیں گوادرسی پیک وترقی اورخوشحالی کا جومر مگر گوادر بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں بلوچستان کے وسائل پر چند خاندان اور مقتدر قوتوں کے لاڈلے مالامال عوام پریشان ہیں۔ لاپتہ افراد بازیاب ہونے کے بجائے مزید افراد لاپتہ ہورہے ہیں قدرت کی طر ف سے ملے ہوئے قدرتی وسائل پر بھی مقتدر قوتیں قابض ہیں اگر بلوچستان کے وسائل بلوچستان پرخرچ ہوجائے تو تمام اضلاع میں خوشحالی آئیگی اور ہر فردکو روزگار ملیگا۔ممبر سازی مہم میں ہزاروں لاکھوں افرادکو ممبر بناکر جماعت اسلامی کو عوامی پارلیمانی سیاسی قوت بنائیں گے ۔لوگوں کو لاپتہ کرنا،بدامنی ،دکی جیسے واقعات،کرپشن وکمیشن بھی عوام کو ترقی وکاروبارسے رکھوانے کیلئے کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی راہ میں لٹیرے رکاوٹ ہیں جب تک لٹیروں کا راستہ نہیں روکا جاتا اس وقت تک ترقی وخوشحالی ہمارے نصیب میں نہیں اورلٹیروں کو حکمرانوں مقتدر قوتوں اورملک دشمنوں کی حمایت حاصل ہے۔بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی کی شکل میں دیانت دار مخلص قیاد ت دے سکتی ہے بلوچستان کے جگر گوشے لاپتہ وسائل پر لٹیرے وغیر منتخب ،آوٹ سائیڈرزمسلط ہیں بارڈر پر تجارت وکاروبار بند ،ساحل پر مافیازقابض ہیں اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کوبھی روزگار میسرنہیںہر طرف مایوسی اقرباپروری اوربدعنوانی کا دوردورہ ہے۔گوادر،تربت ،پنجگور اور چمن بارڈرز ٹریڈ کو قانونی بناکرملک وقوم کو ترقی دی جاسکتی ہے بدقسمتی سے بارڈروساحل پر بھی لٹیرے مسلط ہیںجس کی وجہ سے ان کے ثمرات سے عوام محروم ہیں ۔گوادرساحل سے سے حب کراچی ساحل تک ساحلی تجارت پر اہل بلوچستان کے بجائے سیکورٹی اداروں وبدعنوان آفیسرزکے بڑے لوگ لٹیرے قابض ہیں ۔ترقی وخوشحالی کے راستے بند ہر طرف مایوسی غربت احساس محرومی ہیں ان حالات میں نوجوانوں کو آئینی جدوجہد بھی نہیں کرنے دیاجارہاپہاڑوں کی طرف جانے کے راستے ہموار کرنے اور منشیات فروشوں کے ذریعے قومی دولت ہڑپ کرنے کی وجہ سے عوام اورنوجوان پریشان ومایوس ہیں ۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو امید دیکر ترقی وخوشحالی کا سفر شروع کریگی عوام جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں۔