خیبر پختونخوا ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تنادلے میں ایک مشتبہ شخص احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطاق پاک افغان سرحد پر تخریب کاروںکے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ تکتیب کارپاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں تخریب کاروں کو دیکھا، فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اس کارروائی میں 5 مشتبہ افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں