خضدار میں سر عام شراب کی فروخت کیخلاف 28 نومبر کو احتجاجی ریلی ہوگی اتحاد اہلسنت
نشہ آور اشیاء کی سر عام فروخت سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اتحاد اہلسنتنشہ آور اشیاء کی فروخت میں ملوث مافیا کی پشت پناہی انتظامیہ میں شامل کالی بھیڑیں کررہی ہیں اتحاد اہلسنتہم اپنے شہر خضدار کو نشے کی لعنت سے پاک کرکے دم لینگے سید شجاع الحق شاھ
کوئٹہ(پ ر ) اتحاد اہلسنت بلوچستان کے سربراھ سید شجاع الحق شاھ ہاشمی نے خضدار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ آور اشیاء کے استعمال کی وجہ سے ہمارا معاشرہ روز بروز زوال کا شکار ہورہا ہے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے اور بے راہ روی کا سیلاب ہماری اچھی اقدار کو تباہی سے دوچار کررہا ہے ہم اس گند کیخلاف علم جہاد بلند کررہے ہیں اور اس سلسلے میں خضدار شہر میں 28 نومبر بروز جمعرات احتجاجی ریلی کی کال دے رہے ہیں اور تمام طبقہ ہاے فکر اور خصوصا اپنے تعلیم یافتہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ریلی میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور اپنے شھر کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے میں کردار ادا کریں ہم انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہیں کہ شراب خانوں کے لائسنس فوری کینسل کئے جائیں اور مسلمانوں کو شراب کی فروخت روکی جائے غیر مسلم اقلیتوں کے نام پر مسلم اکثریتی علاقوں میں سر عام شراب کی فروخت لمحہ فکریہ ہے اور اس بارے میں ہندو پنچایت بھی اپنی بیزاری کا اظہار اور انتظامیہ کو کاروائی کی درخواست بھی کرچکی ہے لیکن انتظامیہ میں شامل کالی بھیڑیں اس نشہ آور اشیاء کی فروخت میں ملوث مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں اور نوجوان نسل کو تباہی کے گڑھے میں گرارہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں ان مافیاز اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کرنے والوں کو لگام ڈالی جائے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور معاشرے کی پستی کی وجہ بننے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے