پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ، نیکٹا کا تھریٹ الرٹ جاری

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)کستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف ذرائع نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، نیکٹا نے کہا کہ مشتبہ افراد کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونےکی اطلاعات ملی ہیں۔نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 19 اور20 نومبر کی درمیانی شب مشتہ افراد پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔نیکٹانے بتایا کہ پا کستان میں داخل ہونے والےمشتبہ افراد پا کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، حکام نے اس خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی ہے ۔نیکٹا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج کے دن بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے