لکپاس کا پرانا راستہ اب چھوٹے گاڑیوں کے لیئے 24 گھنٹے بحال رہے گا

کوئٹہ (صباح نیوز)لکپاس ٹنل پر مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر لکپاس کا پرانا راستہ اب ٹریفک کی روانی کے لیئے 24 گھنٹے کے لیئے بحال رہیگا ڈپٹی کمیشنر مستونگ نے جمعہ کے روز کرنل فرنٹئیر کور 82 ونگ میاں غنڈی کے ہمراہ لکپاس کا ٹنل اور لکپاس کے پرانے روٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کی مشکلات اور ٹریفک کی روانی کے لیئے مختلف زاویوں سے جائزہ لیا ٹریفک کی روانی کے لیئے راستہ 24 گھنٹے بحال کیا ڈپٹی کمشنر مستونگ کیپٹن ریٹائرڈ میر باز خان مری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کی روشنی میں ایف سی نارتھ کی تعاون سے لکپاس ٹنل اور لکپاس کے پرانے روٹ پر سفر کرنے والے چھوٹے مسافر گاڑیاں اب 24 گھنٹے کے لیئے بحال کیا ہے تاکہ ٹریفک کے روانی بھی متاثر نہ ہو..

اپنا تبصرہ بھیجیں