خضدار ،فحش ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرنے والے2ملزمان گرفتار

خضدار(یو این اے )خضدار ،فحش ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرنے والے بچے کو اغوا کر کے لیجانے کے دوران گرفتار کر لئے گئے.خضدار پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بچوں کے فحش ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرنے والے دو افراد کو اس وقت گرفتار کر لیے جب وہ ایک بچے کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے تفصیلات کے مطابق قلات کے ٹک ٹاکر کلیم عرف خرما، محراب خان جو کہ سوشل میڈیا کے ذریعے چھوٹے بچوں کے نازیبا فحش ویڈیوز تصاویر بنا کر بلیک میل کرکے اپنے حوس کا نشانہ بناکر مزید گھنانے مطالبات کرتے تھے. اسی طرح خضدار کے ایک رہائشی کو چند دنوں سے بلیک میل کرکے ملنے کیلئے تنگ کر رہے تھے انکار کرنے پر اغوا کرکے کسی نامعلوم مقام پر لیکر جا رہے تھے،ڈی ایس پی سٹی محمد جان ساسولی، آئی پی عبداللہ پندرانی، ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی کو اطلاع ملی تو برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو کافی تگ و دو اور مزاحمت کے بعد مغوی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا مقدمہ نمبر 243/2024 بجرم زیر دفعہ 365511377A506B 34، درج کرکے تحقیقات و تفتیش شروع کر دی گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں