واشک، بارتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار،بچہ جاں بحق ،خواتین سمیت 7 افراد زخمی

بسیمہ(نمائندہ خصوصی)واشک کے سب تحصیل ناگ راغے میں بارتیوں کی کار گاڑی حادثے کا شکار ،حادثے میں خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ایک کمسن بچہ جاں بحق تفصیلات کے مطابق راغے سے گچک جانے والی بارتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گیا جس میں سوار خواتین سمیت سات افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک کمسن بچہ جاں بحق ہوا۔زخمیوں کو آر ایچ سی ناگ منتقل کیا گیا جہاں فرسٹ ایڈ دینے کے بعد سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ،سول ہسپتال بسیمہ میں طبی امداد دینے کے بعد چار خواتین اور ایک مرد کو مذید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔زخمیون کو فرسٹ ایڈ دینے والے آر ایچ سی ناگ سے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کرنے میں مرک 1122نے ریسکیو کیا۔مرک سنٹرز کے عملے نے ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیموں کے شانہ بشانہ کام کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں