بیلا ،نکاح پر نکاح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کوقید و جرمانے کی سزا

بیلا(یو این اے) عدالت نے نکاح کے اوپر نکاح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قیدو جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا تفصیل کے مطابق معزز عدالت جوڈیشنل بیلا نے منگل کے روز ملزم سراج احمد ولد جمعہ اور ملزمہ مسماۃ(ج)پر نکاح کے اوپر نکاح کا جرم ثابت ہونے پر دو دو سال قید کی سزا اور بیس بیس ہزار روپے جرمانے کا حکم صادر کردیااس سے قبل معزز عدالت جوڈیشنل بیلا نے اسی طرح کے دو مقدمات میں ملزمان کو سزا اور جرمانے کا حکم صادر کیا ہے مقدمات کی تفتیش سینئیر تفتیشی افسر ایس آئی قادر بخش خاصخیلی نے عمل میں لائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں