تربت سے تعلق رکھنے والےزمان جان اور ابوالحسن کو قلعہ عبداللہ سے گرفتار کرلیا گیا، سی ٹی ڈی

تربت(یواین اے)سی ٹی ڈی کے مطا بق تربت سے تعلق رکھنے والےزمان جان اور ابوالحسن کو قلعہ عبداللہ سے گرفتار کرلیا گیا سی ٹی ڈی نے یکم جنوری کو مخبر خاص کی اطلاع پر زمان جان اور ابوالحسن کو توبہ اچکزی کراس ضلع قلعہ عبداللہ سے ایک موٹرسائیکل پر سوار جاتے ہوئے روکا اور ان دونوں سے دو عدد ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر مواد برآمد کیا۔زمان جان اور ابوالحسن جن کا تعلق ضلع کیچ کے دیہی علاقہ بالگتر سے ہے۔یاد رہے کہ زمان جان اور ابوالحسن کے لواحقین نے ان الزامات کو مسترد کیا اور انکے بازیابی کے لیے ان کے فیملی نے گذشتہ شام سے ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ بلاک کیا ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں