لورالائی، ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو بہنیں جاں بحق، بھائی محفوظ

لورلائی(یو این اے) لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو سگی بہنیں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کا بھائی حادثے سے محفوظ رہا۔ حادثہ ناصرآباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ملا افضل اللہ داد زئی کی بیٹیاں اور ان کا بھائی موٹرسائیکل پر سفر کر رہے تھے۔ ٹریکٹر کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ حادثے کے وقت بھائی محفوظ رہا۔
Load/Hide Comments