سٹار لنک سے بات کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لایا جا سکے، شزہ فاطمہ

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 10 برسوں میں ایک سب میرین کیبل پاکستان نہیں آئی، پاکستان میں کیبل لانا ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے۔‘جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ ہم سٹار لنک سے بات کر رہے ہیں تاکہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ لایا جا سکے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آئندہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور چیئرمین پاشا کو انٹرنیٹ کے معاملے پر طلب کر لیا گیا ہے۔کمیٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’سکیورٹی کے ایشوز ہیں تو سچ بتا دیں۔‘جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ’ای سی ایل پر وفاقی حکومت نام ڈالتی ہے، تو یہاں انٹرنیٹ بند کرنے کا ذمہ دار کون ہوتا ہے؟‘

اپنا تبصرہ بھیجیں