سرفراز بگٹی سے ساوتھ ایشیاء بیڈمنٹن چیمپیئن ثروت فاطمہ کی ملا قات، پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تربیت کےلئے ملائشیا بھیجوانے کا اعلان

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ساوتھ ایشیاء بیڈمنٹن چیمپیئن ثروت فاطمہ نے ملاقات کی ۔وزیر اعلٰی نے ثروت فاطمہ کی صلاحیتوں کو سراہا اور کم عمری میں عالمی اور قومی سطح کی کامیابیاں سمیٹمنے پر شاباش دی۔وزیر اعلیٰ نے ثروت فاطمہ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تربیت کے لئے ملائشیا بھیجوانے کا اعلان کردیا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ثروت فاطمہ بلوچستان کی باصلاحیت بیٹی ہیںکم عمری میں اتنے اعزازات حاصل کرکے بلوچستان کا نام روشن کیا،ثروت فاطمہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتی ہیں،تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی بچیوں کی ترقی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہےحکومت بلوچستان بچیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دے گینوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں