سوراب، ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیںپولیس ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے روڈ پر پیدل چلتی ہوئی خاتون کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹکر مارنے والی گاڑی کا تعاقب کیا جا رہا ہے حکام نے ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں