دکی، دو گروپو ں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

دکی(نمائندہ انتخاب)ناصر اباد روڈ پر سپین مسجد کے قریب لونی قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت متین ولد فیض اللہ قوم لونی سکنہ لونی اباد دکی کے نام سے ہوگئی۔زخمیوں میں جان محمد ولد راز محمد، مسعود ولد فیض اللہ اور رحمت اللہ ولد فیض اللہ اقوام لونی ساکنان لونی اباد شامل ہیں۔واقعہ پرانی رنجش کی بناء پر پیش آیا ہے۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے
Load/Hide Comments