خضدار، رہائشی کوارٹر سے تین روزہ پرانی لاش برآمد

خضدار (یو این اے )رہائشی کوارٹر سے تین روزہ پرانی لاش برآمد ایس ایچ او سٹی موقعہ پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوشک نال روڈ پر رہائشی کوراٹر میں نامعلوم شخص کی لاش کے اطلاع پر ایس ایچ او سٹی بھال خان پندرانی موقعہ پر پہنچ گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نعش کی شناخت ریاض احمد ولد میر علی عمر چالیس سال قوم محمد حسنی سکنہ مشکے حال خضدار سے ہوئی ۔ ایس ایچ او سٹی بھال خان پندرانی کے مطابق متوفی کوارٹر میں اکیلا مقیم تھا بجلی کی کرنٹ لگنے سے متوفی جان بحق ہوگیا تھا ورثا کو اطلاع دے دی ہے ۔ضروری کاروائی کے لئے نعش کو ہسپتال منتقل کرکے نعش ورثا کے حوالے کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں