موسی خیل جنگلات میں آگ پر قابو پالیا،ڈپٹی کمشنر

موسی خیل(یو این اے )موسی خیل کی تحصیل کنگری میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ڈپٹی کمشنر موسی خیل جمعداد مندوخیل نے بتایا کہ لیویز فورس اور مقامی لوگوں نے مل کر دس گھنٹے مسلسل محنت کے بعد آگ کو بجھایا۔آگ لگنے سے متعدد زیتون کے درخت اور گھاس متاثر ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بالس کا استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں