پشین ،تیز رفتار ویگن کھائی میں گرنے سے خواتین وبچوں سمیت 15 افراد زخمی

کوئٹہ (آن لائن) پشین کے علاقے میں تیز رفتار ویگن کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے طور مرغا کے قریب تلزئی کے مقام پر تیز رفتار مسافر ویگن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خواتین بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں