سردار اختر مینگل و ساتھیوں کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، بی ایس او

سردار اختر جان مینگل و ساتھیوں کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے: بی ایس اوبلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ بیس سالوں سے اور بالخصوص ماضی قریب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد کے آبائی علاقہ وڈھ کے حالات کو دانستہ طور پر خراب کیا جا رہا ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر سرکاری مسلح جتھوں کو وڈھ و گردونواح میں بٹھا کر انہیں نہ صرف کھلی چھوٹ دیا گیا ہے بلکہ انہیں سرعام پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جب وڈھ میں چوری و ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ ہوا اور پولیس سمیت دیگر تمام ادارے تاجروں و عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مجرموں کی پشت پناہی کرنے لگی تو مجبوراً علاقہ مکینوں نے اپنے نجی سیکیورٹی گارڈز تعینات کئے۔ جنہیں گرفتار و لاپتہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ عوامی مزاحمت کے باعث ناکام ہوئی۔جس کے بعد سینکڑوں افراد پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ. بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنا دیرنہ مطالبہ دہراتے ہوئے کہتی ہے کہ وڈھ سمیت بلوچستان بھر میں ڈیتھ سکواڈز کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور بی این پی قائد سردار اختر مینگل کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے۔ بصورتِ دیگر شدید عوامی مزاحمت کے ذریعے ایسے ہتھکنڈوں کا جواب دیا جائے گا۔