چمن، ایف سی اہلکار کے قتل کا معمہ حل، قاتل اپنا ہی بھائی نکلا، لیویز

چمن (یو این اے)خون سفید ہوگیا چمن میں ایف سی اہلکار کا قاتل اپنا بھائی نکلا ، قاتل گرفتار اور اعتراف جرم کرلیا ضلعی انتظامیہ کی پریس کانفرس چمن یکم فروری کی شب لنڈی کاریز میں ایف سی اہلکار عبدالحکیم کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر انکوائرء کی تو قاتل اپنا بھائی نکلا جس کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا تفتیش میں قاتل نے اعتراف جرم کر لیا لیویز انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے قتل کی اس کیس کی تفتیش کیلے ایس ایچ او رسالدار عبدالجبار رسالدار جہانگیرخان کاکڑ اور ناب رسالدار عبدالخالق کے سپرد کیا تھا تفتیشی افیسروں کی انتھک کوششوں اور کامیاب تفتیش کے بعد گزشتہ شب کو لیویز فورس نے لنڈی کاریز سے قاتل گرفتار کرلیا اور پسٹل بھی برامد کر لیاقاتل سے مزید تفتیش جاری ہے ۔