پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بھارت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی جاریت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ کے امیر حافظ محمد ادریس کی قیادت میں بھارتی آبی جاریت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیاجس میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ضلعی امیر حافظ محمد ادریس اور ایڈووکیٹ عبد الہادی نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے پاکستان پر برائے راست حملہ کیا بھارت پاکستان کا پانی بند کرکے پاکستان کو بنجر بنانا چاہ رہا ہے بھارت کا یہ عمل کھلی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی مسلم لیگ بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے حکومت اور افواج کے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہےں اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ بھارت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے پاکستان کا بچہ بچہ احتجاج میں شامل ہوکر بھارت کی سازش کو بے نقاب کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں