ڈیرہ مراد جمالی، سابق ایس ایچ او کی خودکشی، لواحقین کی احتجاج پر پولیس آفیسران کیخلاف مقدمہ درج
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) سابق ایس ایچ او نوتال انسپکٹر علی شیر قلندرانی کی خودکشی واقع نے نیا موڑ اختیار کر لیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خودکشی کرنے نصیرآباد پولیس کے انسپکٹر علی شیر قلندرانی کے جیب سے ملنے والی چھٹی جو کہ انہوں نے خودکشی سے قبل تحریر کی تھی جس میں انھوں نےلکھا ہے کہ وہ خودکشی اپنی مرضی سے کر رہے ہیں ان کی فیملی کو تنگ نہ کیا جائے وہ گزشتہ تین ماہ سے معطل ہیں ان کے خلاف مختلف انکوئریاں چل رہی ہیں ذہنی طور پر سخت پریشان کیا جا رہا ہے انکوائری افسر قران پاک پر ہاتھ رکھواکر ان سے ان کے خلاف بیانات لکھ رہے ہیں انسپکٹر ارباب خان لاشاری انسپکٹر جنگی خان میر جت اللہ تعالی آپ لوگوں کو تباہ وبرباد کرے گا آپ نے میرا چین وسکون اور میرے بچوں کا روزگار چھینا ہے اس تحریر کے ملنےبعد لواحقین نے مقتول کی لاش سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے سامنے قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا اور مزکورہ پولیس افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر صدر پولیس نے ڈی ایس پی سید مختیار شاہ انسپکٹر ارباب خان لاشاری اور انسپکٹر جنگی خان میر جت کے خلاف ایف ای ار نمبر ،45/025بتاریخ 10-5-25زیر دفعہ 322ت پ درج کر لی گئی بعد ازان مقتول کی نمازہ جنازہ کر دی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی


