خضدار، سمبان میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

خضدار (نمائندہ انتخاب) لیویز فورس باغبانہ کو خضدار کے نواحی علاقے سمبان میں نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ تفصیلات کے مطابق لیویز فورس باغبانہ کو اطلاع ملی کہ ایک شخص کی لاش سمبان ایریا میں پڑی ہے۔ لیویز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش برآمد کرکے ٹیچنگ ہسپتال ایمرجنسی خضدار منتقل کیا، لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔
Load/Hide Comments