آپ وزیرستان پر، سندھیوں پراوربلوچوں پر چڑھ دوڑے ہیں آپ کرنا کیا چاہتے ہیں؟ محمود خان اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ وزیرستان پر، سندھیوں پر، بلوچوں پر چڑھ دوڑے ہیں آپ کرنا کیا چاہتے ہیںآپ کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ پولیس والا اگر مرتا ہے تو وہ بھی پاکستانی اور دوسری طرف سے مرنے والا بھی اور پھر تم کہتے ہو خوارج ہے۔خوارج تو تم ہو آئین روندھنے والے تمہیں یہاں سے پھینک دینا چاہیے۔میں نواز شریف سے کہتا ہوں کہ اپنے بھائی کو سمجھائیں کہ عمران خان سے ان کے ساتھیوں، بہنوں اور بچوں کو ملنے دے۔کیوں نہیں ملیں گے بچے؟ یہ کوئی طریقہ ہے؟ کیوں پابندی ہوگی ان پر؟اور اگر کوئی بچوں کو باپ سے ملنے سے روکے گا تو وہ کوئی جنونی، پاگل ہوگا جسے انسانیت سے دلچسپی نہیں ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں