امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک پر عائد کردہ ٹیرف کیخلاف قرار داد منظور کرلی گئی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک پر عائد کردہ ٹیرف کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے اِس فیصلے کو منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نافذ کی گئی ’قومی ایمرجنسی‘ کو ختم کرنے کے قرارداد منظور کر لی ہے جس کے تحت صدر ٹرمپ نے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پر 10 سے 50 فیصد تک کے بھاری ٹیکس (ٹیرف) عائد کیے تھے۔ جمعرات کے روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران 51 ارکان نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف منصوبے کے خلاف جبکہ 47 ارکان نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈیموکریٹس کے تمام ارکان سمیت ٹرمپ کی اپنی جماعت ’ری پبلکن پارٹی‘ کے چار اراکین نے بھی صدر ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا۔
Load/Hide Comments


