امید ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی نئی قیادت بلوچستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، بی ایس او
ویب ڈیسک : بی ایس او کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین نذیر بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ صمند بلوچ، زونل آرگنائزر کبیر بلوچ اور سینئر رکن فرقان بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ڈاکٹر حئی بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں و دیگر نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ڈاکٹرز کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں، جو انسانی جانوں کے تحفظ اور خدمت کے مقدس فریضے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کو درپیش سنگین مسائل، سہولیات کی کمی اور بنیادی ڈھانچے کی کمزوری ایک تلخ حقیقت ہے، جس کے تدارک کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ ڈاکٹرز برادری کو بھی مو¿ثر اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔رہنماوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی نئی قیادت بلوچستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے، عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتالوں میں موجود مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی ایک بڑا المیہ ہے، جسے ختم کرنے کیلئے تمام ڈاکٹرز کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا۔


