معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگرد اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں، چن چن کر انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دشمن سن لے، بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز کو چن چن کر انجام تک پہنچائیں گے، اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


