تربت ، بارڈر پر ڈرائیوروں کو روکنے کے خلاف ایک بار پھر خواتین کا دھرنا

تربت (بیورورپورٹ) ایران سے متصل عبدوی بارڈر پر فورسز کی جانب سے مبینہ طورپر ڈرائیوروں کوتنگ کرنے کے خلاف خواتین نے ایک بارپھر تربت چوک پر احتجاج کیا ،خواتین کی جانب سے 2روز قبل ڈی سی آفس کے سامنے سڑک پر دھرنا کے بعد گزشتہ روز شہید فدااحمدچوک تربت پر احتجاج کیاگیا ، سڑک بلاک کرکے کافی دیرتک دھرنا دیا جس کے بعد اردگردکی دوکانیں بھی بندکرادیں ، خواتین کاکہناہے کہ عبدوی بارڈر پر تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر کئی ہفتوں تک روکاگیاہے اوران سے جبری مشقت لیاجارہاہے ، ایران بارڈر سے ہمارے بچے اوربھائی جوتیل بردار گاڑیوں کے ڈرائیور ہیں اورمزدوری کرکے اہل خانہ کاپیٹ پالتے ہیں انہیں بلاجواز طورپر تنگ کیاجارہاہے کئی دنوں سے انہیں جبری مشقت لیاجارہاہے جہاں کھانے پینے کابھی انتظام نہیں ہے واضح رہے کہ 2ہفتہ قبل بھی خواتین کی جانب سے تربت چوک پر احتجاج ودھرنا دیاگیا جبکہ 2روز قبل خواتین کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے سڑک بلاک کرکے دھرنا بھی دیاگیا تھا ان کاکہناتھاکہ کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنرکیچ اور سیاسی جماعتیں اس حوالے سے مکمل طورپر خاموش ہیں جولمحہ فکریہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں