کوہلو میں لیویز فورس کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، ٹائم بم بھی شامل

کوہلو : بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

لیویز حکام کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے تالاب میں خفیہ اطلاع پر تخریب کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

اسلحہ میں ریموٹ کنٹرول بم، 7 عدد آر پی جی سیون گولے، 7 آر پی جی کے فیوز، 8 اینٹی ٹینک مائنز، 2 ٹائم بم، 4 اینٹی پرسن بم، 10 ہینڈ گرینڈ، 8 مارٹر گولے، روسی کارتوس کے 1400 راؤنڈز شامل ہیں۔ دہشتگرد ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں