کوئٹہ،مبینہ طور پر نوکرانی کے ہاتھوں بچے کاقتل، ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
کوئٹہ؛بچے کے قتل کا دلخراش واقعہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ 7کوئٹہ جناب احترام الحق نے ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 4روز توسیع کردی جمعہ کے روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ میں مبینہ طور نوکرانی کے ہاتھوں 4سالہ بچے کی دلخراش قتل میں گرفتار ملازمہ کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ 7کوئٹہ کے روبرو پیش کی گئی جس کے دوران پولیس کی جانب سے ملزمہ کی مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو مزید4روز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔واضح رہے کہ ملازمہ کے لواحقین نے بچے کو قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاتھاکہ جب بچہ جاں بحق ہوا تو بچے کے ماموں موجود تھے گرفتاری اس لیے پیش کی گئی تاکہ تمام حقائق کھل کر سامنے آئے ،ملازمہ گزشتہ 7 ماہ سے اسی گھر میں کام کرہی تھی ملازمہ کو اس کیسز میں پھسایا جارہا ہے یاد رہے کہ 12ستمبر ہفتے کے روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ کے قریب رہائشی محمد علی شاہ کے 4سالہ بچہ سعد شاہ کمرے مردہ حالت میں پائے گئے تھے مقتول کی والدہ کے شور مچانے پر اہل خانہ کے دیگر افراد آئے اور لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا بعدازاں والد کی مدعیت میں مبینہ طورپر نوکرانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی پیر کے روز مبینہ ملزمہ نے اہل خانہ کے دیگر فراد کی موجودگی میں سرنڈر کردیاتھاجس پر پولیس نے ملزمہ کی 5روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاتھا۔