عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ چوروں کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ؛پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بیٹھ کر تنقید کرنے والے اور میڈیا میں شرافت ،ایمانداری کا درس دینے والوں پس پردہ معافیاں مانگنے والوں کو اللہ نے بے پردہ کردیاہے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں ے ایف اے ٹی ایف کے بل تک پر اعتراض کیا تھاحتیٰ کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں ان لوگوں کی ناقص پالیسی اور کرپشن کی وجہ سے شامل کیاگیا تھا بل پاس نہ کراکر ان لوگوں کی خواہش تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیاجائے لیکن غیور پارلیمنٹرین اور محب الوطن پاکستانیوں نے بل پاس کرکے ان کے ملک سے نفرت اور بے وفائی کو دنیا کے سامنے واضح کردیااے پی سی نہیں بلکہ چوروں کااجتماع تھا جو ملکی وعوام کی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کرپشن اور چوری کوچھپانے کیلئے ایسا کرہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طریقے سے حکومت یا ریاست کو بلیک میل کرکے این آر او کرنے کوشش کررہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ وہ چوروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیاجائے گا بلکہ احتساب کے عمل کو تیز تر کیاجائے گا تاکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکیں اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچنے والوں کا کھڑا احتساب ہوسکیں بیان میں کہاگیاکہ جس ملک میں احتساب کا عمل نہ ہو اس کا مقدر تباہی وبربادی ہوتی ہے 70سالہ حکمرانی کے باوجود آج ملک کے تمام تر ادارے تباہ ہے جس کی ذمہ داری انہی لوگوں پر عائد ہوتی ہے جو نہیں چاہتے کہ ادارے مضبوط ہوں اور ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکیں پاکستان تحریک انصاف کا ہر عہدیدار ،ممبر اور کارکن وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر ان کے خلاف حق کاآواز بلند کرتے رہیںگے اور ان کے اعمال چوری ،کرپشن کے متعلق پاکستان کے غیور عوام کو شعوروآگاہی دیتے رہیںگے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭