پنجگور، منشیات کے اڈے پر دستی بم حملہ،ایک شخص زخمی
پنجگور؛پنجگور کے علاقے سراوان میں منشیات کے اڈے پر دستی بم سے حملہ ایک شخص زخمی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق صبح سویرے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شبیر نامی شخص کے منشیات کے اڈے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جس کے نتیجے میں منشیات کے اڈے پر موجود عارف ولد سید محمد نامی شخص زخمی ہوئے تاہم کسی جانی مالی نقصانات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی جبکہ پولیس ذرائع نے جس کی تصدیق نہیں کی۔
Load/Hide Comments