افسران کے غیرذمہ دارانہ رویہ کے باعث محکمہ تعلیم تباہ ہوچکا، اختر حسین لانگو، اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے حکام کیخلاف کارروائی کی ہدایت

کوئٹہ؛پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا ضامن ہوتاہے تاہم محکمہ ثانوی تعلیم کے آفیسران کا غیر ذمہ دارانہ رویہ محکمہ کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرے گا لہٰذا حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویہ اور اجلاس میں عدم شرکت پر ان کے خلاف بلوچستان اسمبلی رولز آف پروسیجر کے تحت چیف سیکرٹری بلوچستان کو لکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ ثانوی تعلیم کے آڈٹ پیراز سے متعلق پبلک اکانٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی اے سی ممبران ملک نصیر احمد شاہوانی، نصراللہ زیرے، ثنا بلوچ، میر ذابد ریکی، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ، ڈپٹی سیکرٹری سراج لہڑی،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم غلزئی، ایڈیشنل سیکرٹری کالجز حمید اللہ ناصر، ڈائریکٹر کالجز ربابہ درانی، ڈی جی آڈٹ غلام سرور مندوخیل، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ نور الحق، اکائونٹنٹ جنرل ملک فروخ سہیل ودیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں محکمہ کالجز ہائیراینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ ثانوی تعلیم کے مختلف آڈٹ پیراز زیر غور آنے تھے تاہم صوبائی سیکرٹری ثانوی تعلیم نے غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے نہ خود پیش ہوئے اور نہ ہی محکمے کا کوئی آفیسر پیش ہوا بلکہ مذکورہ آڈٹ پیراز کو دوسری تاریخ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا بھی نہیں کی گئی تھی جس پر پی اے سی کی جانب سے برہمی کااظہار کیاگیا چیئرمین پی اے سی نے سیکرٹری ثانوی تعلیم ودیگر کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کیا اورکہاکہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ اگر ہم نے بھی ترقی کرنی ہے تو تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی لیکن بدقسمتی سے محکمہ تعلیم سے متعلق مسائل کو سنجیدہ نہیں لیاجارہا آفیسران کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے محکمہ تعلیم تباہی کے دہانے پر لاکھڑا ہوگا ،اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے خرچ ہونے والے فنڈز میں کسی کو بھی بے قاعدگیوں کی اجازت نہیں دے سکتے ،اجلاس میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں صوبے کے 23گرلز اور بوائز کالجز کے آڈٹ پیراز کے سلسلے میں انکوائری رپورٹ پیش ہونے کے بعد پرنسپلز کووارننگ جاری کرنے کا حکم دیا گیا اجلاس میں سابق پرنسپل کیڈٹ کالج پشین ،پولی ٹیکنیک کالج سریاب سے ریکوری کے احکامات دے دئیے ۔انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ بلوچستان اسمبلی رولز آف پروسیجر کے مطابق فوری طورپر غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرنے والے آفیسران کے خلاف فوری طورپر چیف سیکرٹری بلوچستان کو لیٹر لکھاجائے کہ مذکورہ سیکرٹری کی غیر ذمہ داری پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائ

اپنا تبصرہ بھیجیں