چمن ، افغان بارڈر بین الاقوامی شاہراہ کو مشتعل ہجوم نے احتجاجاًبند کردیا

چمن:چمن پاک افغان بارڈر بین الاقوامی شاہراہ کو مشتعل ہجوم نے احتجاجاًبند کردیااحتجاج کے باعث پاک افغان تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل،بارڈر پر ہمارے روزگار کو بحال کیا جائے تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر بین الاقوامی شاہراہ کو مشتعل ہجوم نے احتجاجی طور پر بند کردیا پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کے باعث افغان تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہوگئی احتجاجی روزگار بحالی کمیٹی اور معذوران کی جانب سے کیا گیامظاہرین کا کہناتھا کہ پاک افغان بارڈر کو کرونا وائرس کے پیش نظر بند کیا گیاتھا اور ہماراروزگار جوکہ ایک پیکج کے نام سے جاری تھا تاحال بندش کا شکار ہے جبکہ ہمارے پیکج میں ہزاروں افراد کا یہی ایک زریعہ معاش تھا اور اس میں ہزاروں معذوران سمیت لغڑی بھی شامل تھے جبکہ بارڈر کو کھلے ہوئے کئی ہفتے ہوگئے اور تاحال پاک افغان بارڈر پر ہمارے روزگارپیکج یعنی چانس کو تاحال بحال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بے روزگاری کی وجہ سے ہم فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکام بالا سے پاک افغان بارڈر پر روزگار کی بحالی کیلئے چانس پیکج دوبارہ دینے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں